اردو

urdu

ETV Bharat / international

شاہ سلمان اور ولادی میر پوتن کے درمیان گفتگو - مملکت سعودی عرب

شاہ سلمان نے پوتن سے جی 20 کے بارے میں توانائی، دوطرفہ تعلقات اور کورونا وائرس (کووڈ۔19) ویکسین کے بارے میں بات چیت کی۔

king salman, putin hold talks on g20 work & energy cooperation
شاہ سلمان اور ولادی میر پوتن کے درمیان گفتگو

By

Published : Sep 8, 2020, 8:10 AM IST

مملکت سعودی عرب کے فرماں رواں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے روسی صدر ولادی میر پوتن سے فون پر گفتگو کی۔

اس دوران دونوں عالمی رہنماوں نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے مقابلے اور اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر پر بات چیت کی ہے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے رواں برس برطانیہ کی زیر صدارت جی 20 کے کام، علاقائی استحکام، دوطرفہ تعلقات اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کے دوران دنیا کے بیش تر ممالک اس دوڑ میں لگے ہوئے ہیں کہ جلد از جلد اس وائرس کی ویکسین ایجاد کی جائے۔ اسی ضمن میں سعودی عرب ۔ روس کے درمیان پیش رفت کا بھی ذکر کیا گیا۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے روس کے ساتھ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے سعودی عرب کی دلی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی تبادلے میں اضافہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شاہ سلمان نے تیل مارکیٹ میں استحکام اور توازن کے حصول کے لئے ماسکو کے اوپیک پلس میں تعمیری کردار پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ پٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک13 ممالک کی سرکاری تنظیم ہے۔ اس کا قیام 14 ستمبر 1960 بغداد میں کیا گیا تھا۔ اس کا صدر مقام آسٹریا کے شہر ویانا میں واقع ہے۔

صدر پوتن نے جی 20 کی صدارت کے دوران سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی ترقی اور توانائی کے میدان میں مملکت کے ساتھ نتیجہ خیز تعاون پر خوشی کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details