بین الاقوامی پروٹوکول کی توثیق کرتے ہوئے قازقستان حکومت نے سزائے موت کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
قازقستان پریس سروس (کے پی ایس) کے مطابق قازقستان کے صدر کسیم -مارٹ ٹوکائیف نے سول اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی عہد نامے کے پروٹوکول کی توثیق کرنے والے ایک قانون پر دستخط کردیا ہے۔
بین الاقوامی عہد نامے کے پروٹوکول میں سزائے موت کو ختم کرنے کے باضابطہ آغاز کردیا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر کے آخر میں 'دوسرے اختیاری پروٹوکول' پر اقوام متحدہ میں قازقستان کے مستقل مندوب کییرت عمروف نے دستخط کیے۔
اس دستخط کے بعد یہ دستاویز قازقستان کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اور اس کی 29 دسمبر کو منظوری دی گئی۔ جس کو آج سے نافذالعمل بنادیا گیا ہے۔
- 'دوسرا اختیاری پروٹوکول' کیا ہے؟