اردو

urdu

ETV Bharat / international

جسٹن ٹروڈو اور ارسولا وان ڈیر لین نے کووڈ ۔19 پر بات چیت کی - Justin Trudeau

کینیڈا کے وزیر اعظم اور یورپی کمیشن کے صدر نے عالمی وبا کورونا، کینیڈا اور یوروپی یونین میں اس سے لڑنے اور لوگوں کی جان بچانے کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

Justin Trudeau
Justin Trudeau

By

Published : Mar 25, 2021, 11:56 AM IST

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا وائرس ( کووڈ-19) کے معاملے پر یورپی کمیشن کی صدر اروسولا وان ڈیر لین سے بات چیت کی۔

یہ اطلاع کنیڈا کے وزیر اعظم کے دفتر نے دی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ ’’آج وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے یوروپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین سے بات کی۔

وزیر اعظم ٹروڈو اور ارسولا وان ڈیر لین نے عالمی وبا کورونا، کینیڈا اور یوروپی یونین میں اس سے لڑنے اور لوگوں کی جان بچانے کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔

وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ ’’اس دوران دونوں رہنماؤں نے کینیڈا اور یوروپی یونین کے درمیان تعاون کے قریبی تعلقات کو جاری رکھنے سمیت محفوظ اور مؤثر ویکسین لگانے کی اہمیت پر رضا مندی ظاہر کی‘‘۔

دونوں رہنماؤں نے کمزور ممالک کو تعاون دینے سمیت اس وبا کے خلاف بین الاقوامی لڑائی کی کوششوں کے لئے حمایت دینے پر زور دیا اور 29 مارچ کو اقوام متحدہ میں انٹر نیشنل ڈیبٹ ڈھانچے اور لیکویڈیٹی کے معاملے پر آئندہ اعلی سطحی اجلاس کے لئے تیاری دکھائی۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details