ناروے کے نوبیل کمیٹی کے سربراہ بریٹ ریس اینڈرسن نے فاتحین کا اعلان کیا اور کہا کہ "آزاد اور حقائق پر مبنی صحافت طاقت کے غلط استعمال، جھوٹ اور جنگی پروپیگنڈے سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔"
دونوں صحافیوں کو امن کا نوبیل انعام اظہار رائے کی آزادی کے لیے بھرپور کوششوں پر دیا گیا ہے۔
نوبیل کمیٹی نے کہا کہ ماریہ ریسا نے 2012 میں ایک نیوز ویب سائٹ ریپلر کی مشترکہ بنیاد رکھی جس نے "صدر روڈریگو دوترٹے حکومت کی متنازع منشیات مخالف مہم پر تنقیدی توجہ مرکوز کی۔"
انہوں نے ریپلر کے ذریعے انکشاف کیا کہ کس طرح سوشل میڈیا کو جعلی خبریں پھیلانے ، مخالفین کو ہراساں کرنے اور عوامی گفتگو میں ہیرا پھیری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔