برطانیہ کی ایران کے اثاثے پر قبضہ کرنے دھمکی - برطانوی اسٹینا امپیرو نامی آئل ٹینکر
برطانیہ کے سکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ نے ایران کے ذریعہ ایک برطانوی اسٹینا امپیرو نامی آئل ٹینکر کے قبضے میں لینے کے بعد ایران کو دھمکی دی ہے۔
برطانیہ کی ایران کے اثاثے پر قبضہ کرنے دھمکی
جیریمی ہنٹ نے ایران کے خلاف سخت موقف اختيار کرنے اور ایرانی املاک پر قبضہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
برطانیہ، ایران پر پابندی کے حوالے سے یوروپی یونین اور اقوام متحدہ میں بھی یہ معاملہ اٹھا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے جمعہ کو آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر’اسٹینا امپیرو‘کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
اس میں عملے کے کل 23 افراد سوار ہیں جن میں بھارت کے 18، روس کے تین، لاتویہ اور فلپائن کے ایک ایک شہری شامل ہیں۔