آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شناکت کے لیے استعمال میں لایا جارہا ٹریسنگ اسمارٹ فون ایپلیکیشن لازمی نہیں ہوگا۔
مسٹر ماریسن نے کہا کہ یہ ایپ طبی اہلکاروں کو کمیونٹی میں ایسے لوگوں کا پتہ لگانے میں مدد کرے گا جو وائرس کے رابطے میں آئے ہیں اور انہیں رضاکارانہ بنیاد پر الگ کیا جائےگا۔
انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ 'جس ایپ پر ہم اپنے طبی اہلکاروں کی مدد کرنے کےلئے کام کررہے ہیں وہ ایسے لوگوں کا پتہ لگانے میں مدد کرے گا جو کورونا وائرس کے رابطے میں ہیں۔یہ ایپ ڈاون لوڈ کرنا لازمی نہیں ہوگا'۔