اردو

urdu

By

Published : Mar 26, 2020, 10:20 AM IST

ETV Bharat / international

اٹلی میں کووڈ-19 کا قہر، ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں

مہلک وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے اٹلی بری طرح متاثر ہے، اٹلی میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7503 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ہوئی 7503
اٹلی میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ہوئی 7503

اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 683 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، منگل کے مقابلے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔

منگل کو اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے 743 افراد ہلاک ہوئے تھے جو کہ ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں درج کی گئی تھیں، بیان کے مطابق بدھ کو اٹلی میں کورونا وائرس کے 5210 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 74386 ہو گئی ہے، اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے اور جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں،

اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 9362 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

اٹلی میں 21 فروری کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، خیال رہے کہ اٹلی کا ”لومبارڈی” صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details