اردو

urdu

By

Published : Feb 22, 2021, 9:16 PM IST

ETV Bharat / international

کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک

افریقی ملک کانگو کے علاقہ گوما میں شدت پسندوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اٹلی کے سفیر سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

italian envoy killed in terror attack on un convoy in congo
کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک

اطالوی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، وسطی افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے دوران اطالوی سفیر لوکا آتان سیو اور دو پولیس آفیسر ہلاک ہوگئے۔

اطالوی وزارت خارجہ کی جانب سے کانگو میں سفیر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لوکا آتان سیو اقوام متحدہ کے امن مشن قافلے کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ اسی دوران مشرقی کانگو کے علاقے گوما میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک

قافلے پر حملہ شمالی کیو صوبے کے مشرقی ڈی آر سی شہر گوما میں ہوا جو روانڈا اور یوگنڈا کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نائیجیریا میں اغوا شدہ 53 مسافروں کو رہا کرایا گیا

پاکستان: فائرنگ میں چار خواتین رضاکار ہلاک

میڈیا رپورٹ کے مطابق، اطالوی سفیر کو شدت پسندوں نے اغوا کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور اطالوی سفیر شدید زخمی ہوگئے تھے، تاہم سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے باعث شدت پسند فرار ہوگئے جبکہ اطالوی سفیر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیے۔

نارتھ کیو صوبہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) گروپ کا آبائی گھر ہے جو طویل عرصے سے یوگنڈا کے صدر یووری میوسینی کی مخالفت کرنے والے شدت پسندوں اور فوجوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

اے ڈی ایف سنہ 1990 سے نارتھ کیو صوبے میں سرگرم ہے۔ سنہ 2017 میں اس گروپ نے داعش سے بیعت کی۔ اقوام متحدہ نے اس گروپ کو سیکڑوں شہریوں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details