اٹلی کے سول سکیورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے منگل کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس سے 743 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
بوریلی کے مطابق منگل کو اٹلی میں کورونا انفیکشن کے 5249 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 69176 ہو گئی ہے۔