اردو

urdu

ETV Bharat / international

رومانیہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق - کورونا وائرس

رومانیہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر صحت وکٹر كوسٹاچے نے اس کی اطلاع دی ۔

رومانیہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق
رومانیہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

By

Published : Feb 27, 2020, 10:21 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:37 PM IST

وکٹر كوسٹاچے نے کہا یا کہ رومانیہ کے ایک 20 سالہ نوجوان میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔ اس نوجوان میں یہ وائرس 71 سالہ اٹلی کے باشندہ کے رابطے میں آنے کی وجہ سے وہ متاثر ہوا ہے۔

وکٹر کے مطابق یہ نوجوان 18 سے 22 فروری کے درمیان جنوبی رومانیہ سے آئے اٹلی رہائشی کے نزدیکی رابطے میں تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس نوجوان کے خاندان کے دیگر سات رکن اگرچہ اس وائرس سے متاثر نہیں ہیں جو موجودہ وقت میں رومانیہ کے دارالحکومت بخاریسٹ سے تقریبا 300 کلو میٹر دور شمال مشرق میں گرج علاقے میں واقع ایک گھر میں قرنطینہ میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی وبائی سائنس سینٹر تحقیقات کر رہا ہے اور 33 لوگوں کے خون کے نمونوں کو چیک کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے، جس کی رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا' یہ دیہی علاقہ میں ہے، ایک بڑی آبادی والا شہر نہیں اور ہم اس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی رہائشی شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ جنوبی رومانیہ میں کاروبار کے سلسلہ میں آیا تھا اور یہاں پر وہ کئی میٹنگیز کرکے واپس چلا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے صوبے کے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ ملک کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ موجودہ وقت میں یہ وبا بھارت سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔وہیں عالمی ادارہ صحت نے جنوری کے آخر میں اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے عالمی صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details