اردو

urdu

ETV Bharat / international

انتخابی قانون کے مسودے پر تنازع کے بعد عراقی پارلیمنٹ ملتوی

انتخابی قانون کے مسودے پر تنازعہ کے بعد عراق کی پارلیمنٹ پیر تک ملتوی کر دی گئی۔مقامی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔

انتخابی قانون کے مسودے پر تنازع کے بعد عراقی پارلیمنٹ ملتوی
انتخابی قانون کے مسودے پر تنازع کے بعد عراقی پارلیمنٹ ملتوی

By

Published : Dec 19, 2019, 3:03 PM IST

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر محمد الحلبوسی نے پارلیمنٹ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ 207 ممبران پارلیمنٹ نے 50 مسودے میں سے 14 آرٹیکل کو پاس کر لیا۔
ممبران آرٹیکل 15 اور 16 پر ووٹ کرانے میں ناکام رہے۔ آرٹیکل 15 الیکشن کی تعداد جبکہ آرٹیکل 16 اگلی پارلیمنٹ میں خواتین کے کوٹہ کے لئے تھا۔
كردش ممبران پارلیمنٹ نے متنازع مسودے پر ووٹنگ ملتوی کرنے اور دیگر مسودے پر ووٹنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیا، لیکن شیعہ لیڈر مقتدیٰ ا لصدر کی طرف سے حمایت یافتہ پارلیمانی گروپ نے متنازع مسودے پر ووٹنگ کرنے پر زور دیا۔
اس دوران كردش اور دیگر ممبران پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آؤٹ کیا جس سے سیشن کا كورم ٹوٹ گیا۔ مسٹر الحلبوسی نے اس درمیان ایوان کو آئندہ پیر تک ملتوی کرنے کے فیصلہ کے ساتھ ساتھ انتخابی قانون پر ووٹنگ کرانے کے لئے پیر تک میعاد مقرر کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details