اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارتی معیشت بہتر ہورہی ہے: ورلڈ بینک - etv bharat urdu

ورلڈ بینک کے صدر نے کہا کہ بھارتی معیشت نے کووڈ کی تازہ ترین لہر پر قابو پا لیا ہے۔ یہ ایک اچھی بات ہے لیکن بھارت دیگر ممالک کی طرح اب سپلائی چین میں خلل اور دنیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متاثر ہو رہا ہے۔

indian economy recovering from covid 19 crisis says world bank
بھارتی معیشت بہتر ہو رہی ہے: ورلڈ بینک

By

Published : Oct 14, 2021, 7:39 AM IST

ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے بدھ کے روز کہا کہ کووڈ 19 وبا سے متاثر بھارتی معیشت اب بحران سے نکلنے کی حالت میں ہے اور عالمی بینک اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔

مالپاس نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو زیادہ لوگوں کو منظم شعبے کی معیشت میں ضم کرنے اور لوگوں کی آمدنی بڑھانے کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ بھارت نے اس سمت میں کچھ پیش رفت کی ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔

مالپاس نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'کووڈ کی لہر کی وجہ سے بھاتی باشندوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے اور یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ بھارت نے ویکسین کے پروڈکشن کے ساتھ کووڈ 19 وبا سے نمٹنے کی کوشش کی ہے اور حفاظتی ٹیکوں کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن ہمیں یہ معلوم کرنا ہوگا کہ اس کا بھارتی معیشت اور خاص طور پر غیر منظم شعبے پر کیا اثر پڑا ہے۔ پچھلے ہفتے ورلڈ بینک نے بھارتی معیشت میں رواں سال 8.3 فیصد کی شرح سے اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بھارتی معیشت کو شدید نقصان

ایک سوال کے جواب میں مالپاس نے کہا کہ 'بھارتی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس نے کووڈ کی تازہ ترین لہر پر قابو پا لیا ہے۔ یہ ایک اچھی بات ہے لیکن بھارت دیگر ممالک کی طرح اب سپلائی چین میں خلل اور دنیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متاثر ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details