روس میں بھارت کے سفیر بالا وینکٹیش ورما نے روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں دونوں نے بھارت اور روس کے درمیان باہمی تعلقات اور سیاسی اشتراک عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بھارت میں روسی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے بھارتی سفیر بالا وینکٹیش ورما سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے متعلق کچھ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا'۔
واضح رہے کہ جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ٹیلیفونک گفتگو کی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارت اور روس کے مابین 'خصوصی اور اسٹریٹجک شراکت داری' کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پوتن نے وزیراعظم مودی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
بھارتی سفیر بالا وینکٹیش ورما ملاقات کے دوران وزیراعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے پوتن کی جانب سے مبارک باد دئیے جانے کے بعد شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔
وزیراعظم مودی نے صدر پوتن کی بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں بات چیت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اگلے دوطرفہ سربراہ اجلاس میں بھارت میں صدر پوتن کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔