بھارت جمعرات کے روز 2022-24 کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے لیے دوبارہ منتخب ہوا اور اس نے "احترام، بات چیت اور تعاون" کے ذریعے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔
اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی۔ انہوں نے لکھا کہ ''بھارت بھاری اکثریت سے چھٹی بار یو این ایچ آر سی کے لیے منتخب ہوا۔ اقوام متحدہ کے ممبران کا تہہ دل سے شکریہ کہ انہوں نے بھارت پر اپنا اعتماد ظاہر کیا۔''