اردو

urdu

ETV Bharat / international

India Estonia Relations: بھارت اور استونیا سائبر سیکورٹی پر متفق - etv bharat urdu

بھارت اور ایستونیا نے سائبر سیکیورٹی پر بات چیت Dialogue on Cyber Security شروع کرنے اور تعاون کے نئے ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کہ ہیلتھ ٹیک، تحقیق، اختراع، تعلیم اور اسٹارٹ اپس پر اتفاق کیا۔

India and Estonia agree on cyber security
بھارت اور استونیا سائبر سیکورٹی پر متفق

By

Published : Nov 26, 2021, 10:39 PM IST

بھارت اور استونیا نے استونیا کے دارالحکومت تالن میں دفتر خارجہ کی مشاورت کے 11ویں دور میں سائبر سیکورٹی پر بات چیت شروع dialogue on cyber security کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک نے تعاون کے نئے ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کہ ہیلتھ ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراع، تعلیم اور اسٹارٹ اپ پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ان سینئر حکام کے درمیان بات چیت جمعرات کو ہوئی جہاں ہندوستانی وفد کی قیادت سینئر سفارت کار رینت سندھو نے کی، جب کہ اسٹونین وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے انڈر سکریٹری رین تماسار نے کی۔

دفتر خارجہ کی مشاورت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب بھارت اور استونیا سفارتی تعلقات کے 30 سال کا جشن منا رہے ہیں اور دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ہیں۔

دریں اثنا، استونین فریق نے تالن میں ایک رہائشی مشن کھولنے کے ہندوستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اس کے جلد افتتاح کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے استونیا کی تعریف کی کہ وہ پہلے ممالک میں شامل ہے جس نے ہندوستانی امیونائزیشن سرٹیفکیٹ بشمول کووی شیلڈ اور کوویکسین کو تسلیم کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے دونوں ممالک کو ایک موقع دیا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کے ہر پہلو کا جائزہ لے سکیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details