اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں کیا رہا خاص - روس

بھارتی وزیر خارجہ نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں آٹھ رکنی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔

بھارت اور چینی سربراہان
بھارت اور چینی سربراہان

By

Published : Sep 11, 2020, 8:04 AM IST

بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے ماسکو میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی۔ دونوں اعلی رہنماؤں نے تقریباً دو گھنٹوں تک سرحدی تنازع و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امید کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین جاری کشیدگی کے ساتھ ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس ملاقات میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی موجود تھے۔

بھارت اور چینی سربراہان

وزیر خارجہ نے آج روس کے دارالحکومت ماسکو میں آٹھ رکنی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔

اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی موجود تھے۔

ایس سی او کے وزرائے خارجہ کا یہ تیسرا اجلاس تھا جس میں بھارت نے ایک مکمل ممبر کی حیثیت سے شرکت کی۔

ایس جئے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

اس سے قبل 2018 میں 23-24 اپریل کو بیجنگ میں اور 2019 میں 21-22 مئی کو بشکیک میں دو مختلف اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details