اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: اقوام متحدہ میں روس کی قرارداد نامنظور، بھارت سمیت 13 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا - یو این ایس سی میں روس کوجھٹکا

یوکرین میں انسانی بحران پر روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں صرف روس اور چین نے ووٹ دیا جب کہ بھارت سمیت 13 دیگر رکن ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جس کے نتیجے میں روس کی طرف سے پیش کیا گیا مسودہ مسترد کر دیا گیا۔ Voting on Russian-led draft Resolution on Ukraine at UNSC

India 12 others abstains from voting on Russian-led draft resolution on ukraine at unsc
اقوام متحدہ میں روس کی قرارداد نامنظور، بھارت سمیت 13 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

By

Published : Mar 24, 2022, 4:20 PM IST

بھارت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 12 دیگر رکن ممالک یوکرین میں انسانی بحران پر روس کی طرف سے پیش کردہ قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس کے نتیجے میں، سلامتی کونسل میں بدھ کے روز ایک روسی قرارداد منظور نہیں ہوسکی جس میں یوکرین کی بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو تسلیم کیا گیا تھا، لیکن روسی جارحیت کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا۔Voting on Russian-led draft Resolution on Ukraine at UNSC

روس کو قرارداد کی منظوری کے لیے 15 رکنی سلامتی کونسل میں کم از کم نو ووٹوں کی ضرورت تھی اور ساتھ ہی یہ بھی ضروری تھا کہ دیگر چار مستقل ارکان، امریکا، برطانیہ، فرانس اور چین میں سے کوئی بھی 'ویٹو' استعمال نہ کرے۔ تاہم روس کو صرف اپنے اتحادی چین کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ بھارت سمیت کونسل کے 13 دیگر ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اسے روس کی بڑی ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اور یہ پانچواں موقع ہے جئب بھارت نے یوکرین پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر غیر حاضر رہا۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین اور دو درجن دیگر ممالک کی طرف سے تیار کردہ قرارداد پر غور شروع کر دیا۔ تقریباً 100 ممالک کے تعاون سے اس قرارداد میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی انسانی ہنگامی صورتحال کا ذمہ دار روس کی جارحیت ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نے ووٹنگ سے قبل سلامتی کونسل کو بتایا کہ ان کی قرارداد سیاسی نہیں بلکہ سلامتی کونسل کی دیگر انسانی قراردادوں کی طرح ہے۔ انہوں نے واضح طور پر امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ روس کو ایسی کوئی تجویز دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔Russia Ukraine War

یہ نھی پڑھیں:

Russia Ukraine Conflicts: یوکرینی صدر پوتن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Russia Ukraine War: روس کو یہ جنگ کافی زیادہ مہنگی پڑے گی، یوکرین صدر زیلنسکی

Ukraine President in US Congress: زیلینسکی نے روسی حملے کا موازنہ 9/11 کے حملوں سے کیا

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس نے کہا کہ روس اس کونسل کو اپنی وحشیانہ کارروائیوں کو چھپانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسی دوران چین کے سفیر ژانگ جون نے روسی تجویز کے حق میں اپنے ملک کے ووٹ دینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے ارکان کو انسانی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ سیاسی اختلافات کو دور کرنے اور اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس کے ساتھ انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے مثبت اور عملی کوششیں کی جانی چاہیے۔

فرانسیسی سفیر نکولس ڈی ریوائر نے اس تجویز کو یوکرین کے خلاف اپنی جارحیت کا جواز پیش کرنے کے لیے روس کے طریقوں میں سے ایک قرار دیا۔ میکسیکو کے سفیر نے کہا کہ روسی تجویز کا زمینی حقیقت یا انسانی ضروریات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details