اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس میں 24 گھنٹوں کے دوران 491 افراد کورونا سے ہلاک

یوروپی ممالک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انفکشن بڑھنے کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ روس میں

sdf
sdf

By

Published : Nov 24, 2020, 5:19 PM IST

روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے انفیکشن کے 24،326 نئے معاملات کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 21،38،828 ہوگئی ہے۔

اس عرصے کے دوران ، کووڈ- 19 کے 491 مریضوں کی موت کی وجہ سے ، اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد 37،031 ہوگئی۔

روس کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے منگل کے روز یہ بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق ، روس کے 85 خطوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 24،326 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 5،230 افراد میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں ہے۔ پیر کے روز ، روس میں کورونا کے 25،173 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

ان نئے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد ، ملک میں کورونا انفیکشن کی تعداد اب بڑھ کر 21،38،828 ہوگئی ہے اور کیسز روزانہ 1.14 فیصد کی شرح سے بڑھ رہے ہیں۔ دارالحکومت ماسکو میں سب سے زیادہ 5،838 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں کورونا انفیکشن کے 3،179 نئے اور ماسکو کے خطے میں 970 معاملات ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23،226 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک ، روس میں 16،34،671 افراد کورونا انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details