اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: اگر یوکرین پر قبضہ ہوا تو اگلا نمبر یورپی ممالک کا ہوگا، ولادیمیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مغربی ممالک سے فوجی امداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگرایسا نہ کیا گیا روس بقیہ یورپی ممالک تک پیش قدمی کرے گا۔Russia Ukraine War

Ukrainian president
ولادیمیر زیلنسکی

By

Published : Mar 4, 2022, 10:02 PM IST

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس فضائی دفاع کی صلاحیت نہیں ہے تو ہمیں طیارے دے دیں، اگر ہم نہ رہے تو یقین کریں کہ اس کے بعد لیٹویا، لیتھوانیا اور ایسٹونیا کا نمبر ہے۔Russia Ukraine War

انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے براہ راست مذاکرات کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کو روکنے کا یہ واحد طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس پر حملہ نہیں کر رہے اور نہ ہی حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، آپ ہم سے کیا چاہتے ہیں، ہماری زمین چھوڑ دیں۔

کچھ عرصہ قبل امریکہ کی جانب سے روسی حملے کے انتباہ کے باوجود یوکرین کے عوام کو پرسکون رہنے کا مشورہ دینے والے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں سوچ سکتا کہ اس جدید دور میں کوئی ایسا جانوروں جیسا برتاؤ کر سکتا ہے۔

روس نے گزشتہ ہفتے یوکرین پر حملہ کیا تھا، روس نے کہا ہے کہ وہ وہ شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنا رہے البتہ زمینی حقائق اس سے یکسر مختلف ہیں۔

یوکرین نے بدھ کے روز بتایا تھا کہ ایک اسکول پر روس کے حملے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اس حملے میں اب تک یوکرین کے 350 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: 'روس جوہری دہشت گردی کر رہا ہے'

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین میں پیش قدمی کا عمل منصوبے کے تحت جاری ہے اور مرنے والے روسی فوجیوں کے اہل خانہ کے لیے بھاری معاوضوں کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خصوصی فوجی آپریشن شیڈول کے مطابق جاری ہے، ہم نازیوں کی حامی سوچ کے خلاف جنگ میں ہیں لیکن میں اپنے اس یقین سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گا کہ روس اور یوکرین کے عوام ایک لوگ ہیں۔

پوتن نے کہا کہ روسی فوجی نسلی گھوڑوں کی طرح بھرپور جرأت سے لڑ رہے ہیں اور یوکرین میں مرنے والے روسی فوجیوں کے اہل خانہ کو بھاری معاوضے کی ادائیگی کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی روس نے پہلی مرتبہ جنگ میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیل جاری کی تھی اور بتایا تھا کہ اس جنگ میں اب تک اس کے 498 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں البتہ یوکرین کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے روسی فوجیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details