اردو

urdu

ETV Bharat / international

ہنگری کے وزیر خارجہ نے اسپوتنک وی کا ٹیکہ لگوایا - etv bharat urdu

یورپی میڈیسن ایجنسی کے فیصلے سے قبل ہنگری نے اسپوتنک وی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

Hungarian Foreign Minister
Hungarian Foreign Minister

By

Published : Mar 20, 2021, 12:00 PM IST

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجارتو نے روس کے اسپوتنک وی ویکسین کا ٹیکہ لگوایا ہے۔

پیٹر سجاارتو نے جمعہ کے روز اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ "ہم صرف ویکسین کے ذریعے ہی کووڈ۔19 کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔ آج ہم نے روس کی صنعت و تجارت اور وزیر تجارت ڈینس مانٹووروف کے ساتھ مارچ میں اسپوتنک وی کی ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں ایک معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "آج میں نے یہ ویکسین کا ٹیکہ لگوایا ہے۔"

یورپی میڈیسن ایجنسی کے فیصلے سے قبل ہنگری نے اسپوتنک وی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

ہنگری میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ یہاں اس بیماری سے 17 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details