اردو

urdu

ETV Bharat / international

آسٹریلیا میں گرمی سے عوام پریشان - پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا

آسٹریلیا میں انتہائی گرم اور خشک موسم نے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے اور اس دوران محکمہ موسمیات کی جانب سے اس صورتحال کے جاری رہنے کی پیش گوئی سے پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

آسٹریلیا میں گرمی سے عوام پریشان
آسٹریلیا میں گرمی سے عوام پریشان

By

Published : Nov 28, 2019, 1:37 PM IST

گرم اور خشک موسم کی وجہ سے آسٹریلیا کے بڑے حصے میں جنگلات میں آگ کے واقعات میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے کسان اور ان کے مویشی بری طرح متاثر ہیں اور متعدد علاقوں میں پانی کی کمی ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے سربراہ ڈاکٹر اینڈریو واٹکنز کے مطابق موجودہ صورتحال کے لیے پازیٹو انڈین اوشین ڈپول (آئی او ڈی) ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’پازیٹو آئی او ڈی کی وجہ سے ہمارے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش بہت کم ہوتی ہے اور درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ہے۔ پازیٹو آئی او ڈی کی وجہ سے موسم گرما میں ہونے والی بارش کے لیے ذمہ دار شمالی مانسون کے بھی تاخیر سے آنے کا خدشہ ہے۔‘
اینڈریو واٹکنز نے چوکس رہنے کی صلاح دی ہے کیونکہ آنے والے مہینوں میں موسم مزید خراب ہو سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details