اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نائیجر کے مغربی علاقے تلبیری میں مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
مغربی اور وسطی افریقہ کے لئے یونیسیف کے علاقائی ڈائریکٹرمیری پیئرے پورئیر نے بدھ کے روز بتایا کہ تلبیری میں کئی حملے میں کم از کم 37 شہری ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے اس واقعہ کے لئے ذمہ دار کسی ایک گروہ کا نام لیے بغیرزور دے کر کہا کہ اس سال اس خطے میں یہ تیسرا حملہ تھا۔ گوتیرس نے بدھ کی رات اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ’’میں نائیجر کے تلبیری علاقے میں شہریوں پر ہوئے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں اور انسانی حالات پر ان کے اثرات کے بارے میں گہری تشویش میں ہوں‘‘۔
سکیورٹی ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی کہ مغربی افریقی ملک نائیجر کے تلابیری علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 37 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نائجر: مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 19 افراد ہلاک