اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے جمعرات کے روز امیر ممالک سے اپیل کی کہ وہ غریب ممالک کے لئے کورونا وائرس ویکسین کی خریداری کی حمایت کریں اور اپنے لئے ویکسین کی ضرورت سے زیادہ ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں۔
جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس سے ملاقات کے بعد برلن میں خطاب کرتے ہوئے گٹیرس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ 'کو ۔ ویکس پروگرام' کو جنوری کے آخر تک پانچ بلین کی ضرورت ہے۔