اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ - coronavirus toll global

کورونا وائرس (كووڈ -19) وبا کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اس سے دنیا بھر میں اب تک دو لاکھ 39 ہزار 604 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 34 لاکھ ایک ہزار 189 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 34 لاکھ افراد متاثر
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 34 لاکھ افراد متاثر

By

Published : May 2, 2020, 12:10 PM IST

دنیا کے ساتھ بھارت میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئے عداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 37336 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1218 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 9951 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 34 لاکھ افراد متاثر

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس سی ) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11.03 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 65،776 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یورپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 28236 افراد ہلاک ہو ئے ہیں اور اب تک 207428 افراد متاثرہ ہوئے ہیں۔

سپین كووڈ-19 سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 2،42،988 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 24824 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82874 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصدافراد 60 سال سے زیادہ عمر کے تھے ۔

اس درمیان کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں ۔ فرانس میں اب تک 1،67،346 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 24594 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں بھی کورونا وائرس سے 1،64،077 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6،736 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جارہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 177454 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 27510 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 122392 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3258 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 95646 افرا د اس متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 6091 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی كووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔

روس میں کورونا کے کیسز ایک لاکھ کے تجاوز کر گئے ہیں وہاں اب تک 114431 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1،169 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کورونا سے بیلجیم میں 7703، برازیل میں 6329 ، نیدرلینڈ میں 4893، کینیڈا میں 3391، سویڈن میں 2653، سوئٹزرلینڈ میں 1749، میکسیکو میں 1972، آئرلینڈ میں 1265 اور پرتگال میں 1007 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں كورونا وائرس کے اب تک 17949 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس وبا کے سبب 417 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details