برطانوی ٹریٹری جبرالٹر نے بریگزٹ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں اسپین کے ساتھ اپنی سرحد سے یوروپی یونین کے جھنڈے کو ہٹا دیا۔
جبرالٹر کے وزیراعلیٰ فیبین پیکارڈو نے اس تقریب میں شرکت کی، جسے جبرالٹر کے ملٹری بینڈ اور چند شہریوں نے تاریخی تقریب کو دیکھنے کے لئے منعقد کیا تھا۔
موسیقاروں نے 'اوڈ آف جوائے' کا نغمہ گایا، جبکہ اس دوران یورپی یونین کے جھنڈے کو نیچے اتارا جارہا تھا۔ ساتھ ہی دولت مشترکہ کے پرچم کو لہرایا گیا تھا۔