اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین کی 'آب و ہوا پالیسی' کا جرمنی نے کیا خیرمقدم

امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات بہت اچھے نہیں ہیں۔ ایسے میں یورپی ممالک کا چین سے تعلقات رکھنا اور اس کو بڑھاوا دینا خود امریکہ کے لیے نیا امتحان ثابت ہوگا۔ ماحولیاتی تبدیلی اور آب و ہوا سے متعلق چینی صدر شی جن پنگ کی پالیسی کے ضمن میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنی تائید کا اعلان کیا ہے۔

By

Published : Oct 1, 2020, 12:50 PM IST

germany welcomes china climate goals, wants more eu action
چین کی 'آب و ہوا پالیسی' کا جرمنی نے کیا خیرمقدم

یورپی یونین (اے یو) کے اہم سربراہ اجلاس سے قبل جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ضمن میں چین پر سخت تنقید کی ہے۔ وہیں انھوں نے آب و ہوا اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق چین کی پالیسی کی تائید کا بھی اعلان کیا ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یورپی یونین اور چین کے تعلقات کے بارے میں تین جہتی نقطہ نظر پیش کیا ہے۔ جس میں یورپی ممالک کے چین سے تعلقات، بین الاقوامی تجارت اور صحت سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔

میرکل نے بیجنگ کی جانب سے آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق بڑے وعدوں کی تعریف کی ہے ساتھ ہی ہانگ کانگ اور دیگر انسانی حقوق کے معاملات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات بہت اچھے نہیں ہیں۔ ایسے میں یورپی ممالک کا چین سے تعلقات رکھنا اور اس کو بڑھاوا دینا خود امریکہ کے لیے بھی نیا امتحان ثابت ہوگا۔

'میرے خیال میں جب آب و ہوا کی بات آتی ہے تو یہ سب کی ضرورت ہے۔ ہمیں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے'۔

میرکل نےجرمن پارلیمنٹ بنڈس ٹیگ میں دو روزہ یوروپی یونین کے خصوصی سربراہ اجلاس سے قبل یہ ریمارکس دیئے جہاں تمام سربراہان حکومت کے ایجنڈے کے طور پر چین پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے جمع ہوں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج پر قابو پانے اور 2060 تک کاربن فری کا وعدہ کیا، جس کے بعد جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ان کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'چین اپنے ترقیاتی پروجیکٹز کو روبہ عمل لانے کے لیے یورپی ممالک سے تعلقات کو اور زیادہ بڑھا سکتا ہے'۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ 'میرے خیال میں جب آب و ہوا کی بات آتی ہے تو یہ سب کی ضرورت ہے۔ ہمیں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے'۔

پیرس کے موسمیاتی معاہدہ 2015 سے خود کو علاحدہ کرنے والے امریکہ پر زور دیتے ہوئے میرکل نے کہا ہے کہ 'چین کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ آب و ہوا کے تحفظ کے لئے کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں۔ جب کہ چین اس طرح کرہی رہا ہے'۔

واضح رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے سن 2060 تک چین کے کاربن غیر جانبدار ہونے کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے اور اس کے برخلاف 2015 کے پیرس موسمیاتی معاہدے سے امریکہ کو الگ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details