رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے پیر کو یہ اطلاع فراہم کی ۔ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید چار مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 8،961 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے لے کر ابھی تک 178،100 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
جرمنی میں کورونا کے 262 نئے کیسز کی تصدیق
جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 262 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 193،761 تک پہنچ گئی ہے۔
جرمنی میں کورونا کے 262 نئے کیسز کی تصدیق
اس سے ایک روز قبل ہی ملک میں کورونا وائرس کے 256 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور اس مہلک بیماری سے تین مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔
جرمنی میں کووڈ 19 کے کیسز میں باوریا 48،344 کیسز کےساتھ سرفہرست ہے جبکہ اس کے بعدنو ر ڈرائن ویسٹ فالن میں 42،869 ، بادن ورسٹمبرگ میں کورونا کے 35،530 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک کے دارالحکومت برلن میں اب تک 8،176 کیسز سامنے آئے ہیں.