اردو

urdu

ETV Bharat / international

جرمنی: آٹھ مارچ سے کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کا اعلان

جرمنی نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر شٹ ڈاؤن کو 28 مارچ تک تین ہفتوں کے لیے بڑھا دیا ہے، لیکن جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے وہاں اسٹورز اور دوسرے کاروبار کو دوبارہ کھولنے کے لیے پابندیوں میں نرمی لانے کا اعلان کیا ہے۔

germany announces easing of sanctions on corona from march 8
جرمنی: آٹھ مارچ سے کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کا اعلان

By

Published : Mar 4, 2021, 11:56 AM IST

جرمنی میں حکومت نے 8 مارچ سے ان صوبوں میں عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے متعدد صوبوں کے سربراہوں سے بات چیت کے بعد یہ اطلاع دی۔


محترمہ مرکل نے کہا کہ ’ایسے صوبے جہاں ہر ہفتے 10 ہزار افراد پر کورونا وائرس کے 50 سے بھی کم نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، ان علاقوں میں 8 مارچ سے اسٹورز اور دوسرے کاروبار کو کھولا جاسکتا ہے۔


اس کے علاوہ کچھ صوبوں میں میوزیم، گیلریوں، چڑیا گھروں اور پارکوں کو کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم یہاں صرف محدود تعداد میں لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔


واضح ر ہے کہ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، جرمنی میں اب تک کورونا وائرس کے 24،72،896 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، ملک میں اس وبا کی وجہ سے 71،073 افراد ہلاک ہوگئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details