اردو

urdu

ETV Bharat / international

کشمیر معاملہ پر جرمنی کا پاکستان کو بھارت سے بات چیت کرنے کا مشورہ - قابل ذکر ہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت نے جموں کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ اور آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا فیصلہ لیا تھا جس کے بعد سے پاکستان اسے بین الاقوامی معاملہ بنانے کی پرزور کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستان نے تاہم اس قدم کو مکمل طور پر اندرونی معاملہ بتایا ہے۔

جرمنی کی چانسلر انجیلا مركل نے جمعہ کو کشمیر معاملہ پر پاکستان سے کہا کہ اسے بیان بازی سے بچنا چاہئے اور بھارت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کرنی چاہئے۔

کشمیر معاملہ پر جرمنی کا پاکستان کو بھارت سے بات چیت کرنے کا مشورہ

By

Published : Aug 24, 2019, 3:02 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:54 AM IST


انجیلا مرکل کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے بتایا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے فون پر بات چیت کے دوران محترمہ انجیلا نے بین الاقوامی سیکورٹی کے لئے علاقہ میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

محترمہ انجیلا مرکل نے کہا’’جموں و کشمیر معاملہ پر بیان بازی کو چھوڑ کربات چیت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت نے جموں کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ اور آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا فیصلہ لیا تھا جس کے بعد سے پاکستان اسے بین الاقوامی معاملہ بنانے کی پرزور کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستان نے تاہم اس قدم کو مکمل طور پر اندرونی معاملہ بتایا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:54 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details