جرمن چانسلر قرنطینہ میں داخل
07:37 March 23
کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وبا کے اثر سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل قرنطینہ میں داخل ہوگئی ہیں۔
برلن میں اتوار کو بتایا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل خود کو گھر میں قرنطینہ میں چلی گئیں ہیں وہ اس لئے کہ جو ڈاکٹر ان کا علاج کررہا تھا وہ کرونا وائرس کے ٹسٹ میں پوزیٹیو پایا گیا ہے۔ یہ اطلاع نہر نیٹ نیوز نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔
جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن سبیریٹ نے بتایا کہ ’’انجیلا مرکل نے خود کو گھر میں قرنطینہ کا فیصلہ کیا ہے۔وہ آنے والے دنوں میں مسلسل ٹسٹ کریں گی اور اپنا سرکاری کام کاج گھر سے انجام دیں گی۔‘‘