اردو

urdu

ETV Bharat / international

جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچیں

جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل اپنی میعاد ختم ہونے سے قبل آخری سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچی ہیں۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ بریکسٹ سے متعلق تناؤ کے بعد دو یوروپی طاقتوں کے مابین تعلقات میں بہتری آئے گی۔

جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچیں
جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچیں

By

Published : Jul 3, 2021, 8:27 AM IST

جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل اپنی میعاد ختم ہونے سے قبل آخری سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچی ہیں۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ بریکسٹ سے متعلق تناؤ کے بعد دو یوروپی طاقتوں کے مابین تعلقات میں بہتری آئے گی۔

سولہ سال قبل چانسلر بننے کے بعد اپنے 22 ویں برطانیہ دورہ کے دوران مرکل نے تناؤ کو دور کرنے کی کوشش کی ہے اور ان دونوں ممالک کے مابین ایک نئے تعلقات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ انہوں نے نئے معاہدے میں دلچسپی دکھائی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں جرمن فریق کی طرف سے دوستی معاہدے یا تعاون کے معاہدے پر مل کر کام کرنے پر خوشی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دو دہائی بعد امریکہ نے بگرام ایئربیس خالی کیا

واضح رہے کہ جرمن رہنما نے ویڈیو کال کے ذریعے جانسن کی کابینہ کے اجلاس کو بھی خطاب کیا۔ 1997 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کسی غیر ملکی رہنما نے کابینہ سے خطاب کیا۔ سنہ 1997 میں بل کلنٹن نے برطانیہ کی کابینہ سے خطاب کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details