اردو

urdu

ETV Bharat / international

جی 20 پالیسی ساز تبدیلی کی حمایت کریں: آئی ایم ایف

سعودی عرب کے زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں آئی ایم ایف کے سربراہ نے کہا ، ایک جامع انداز میں تبدیلی لانے کے لئے، کارکنوں کو مناسب سماجی تحفظ، تربیت اور روزگار کی تلاش میں مدد کی ضرورت ہوگی۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 19, 2020, 9:10 PM IST

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے جی 20 ملکوں کے گروپز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے درمیان تبدیلی کی تیاری اور حمایت کرنے کی اپیل کریں۔

جی 20 کے وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینک کے گورنرز کے مجازی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ جارجیوا نے کہا کہ تبدیلی کے لئے پالیسیاں مرتب کرنے اور ان کی تائید کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ کچھ علاقوں میں مستقل طور پر کمی ہوسکتی ہے جبکہ دوسرے شعبوں جیسے ڈیجیٹل خدمات میں توسیع ہوگی۔

سعودی عرب کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں آئی ایم ایف کے سربراہ نے کہا ، ایک جامع انداز میں تبدیلی لانے کے لئے، کارکنوں کو مناسب سماجی تحفظ، تربیت اور روزگار کی تلاش میں مدد کی ضرورت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details