اردو

urdu

ETV Bharat / international

جی 20 اعلامیہ میں ترقی پذیر ممالک کو کووڈ ویکسین کی سپلائی بڑھانے پر اتفاق - جی 20 کے اعلامیہ

جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے روم اعلامیے میں رکن ممالک نے کووڈ ویکسین اور ضروری طبی سامان کی سپلائی بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے اور 2021 کے آخر تک دنیا کی 40 فیصد آبادی اور 2022 کے وسط تک 70 فیصد آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

G20 leaders agreed to increase the supply of covid vaccines in developing countries
جی 20 اعلامیہ میں ترقی پذیر ممالک کو کووڈ ویکسین کی سپلائی بڑھانے پر اتفاق

By

Published : Nov 1, 2021, 5:36 PM IST

جی 20 ممالک کے رہنماؤں نے ترقی پذیر ممالک کو کووڈ ویکسین اور ضروری طبی سامان کی سپلائی بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بات جی-20 ممالک کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے روم سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔

روم اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ سمجھا اور تسلیم کیا گیا ہے کہ ویکسین وبا کے خلاف ایک بہت بڑا ہتھیار ہے اور یہ عام لوگوں کے مفاد میں ہے کہ کووڈ ویکسین کی رسائی کو وسیع کیا جائے۔

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، جی-20 ممالک نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو سستی، معیاری اور موثر ویکسین اور دیگر متعلقہ اشیاء کی بروقت اور مساوی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ میں تمام ممالک نے 2021 کے آخر تک دنیا کی 40 فیصد آبادی اور 2022 کے وسط تک 70 فیصد آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں کا گروپ فوٹو

حتمی اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ جی 20 ممالک کے رہنماؤں نے وبا سے لڑنے اور اس کی روک تھام میں تعاون کو مضبوط بنانے پر ایک ٹاسک فورس کے قیام کی بھی حمایت کی، جو خاص طور پر صحت اور مالیاتی امور پر کام کرے گی۔

اس کے علاوہ جی 20 ممالک کے رہنماؤں نے کورونا وائرس وبائی امراض کے درمیان بین الاقوامی سفر کو محفوظ اور منظم انداز میں دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں کرنے کا عہد کیا۔

جی 20 کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ’’ہم متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے طریق کار کے مطابق محفوظ اور منظم طریقے سے بین الاقوامی سفر کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کریں گے‘‘۔

اس مقصد کے لیے، صحت عامہ کی قومی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم صحت عامہ کی حفاظت، رازداری اور ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ معیارات کی مطابقت کو تسلیم کرتے ہیں۔

جی 20 اعلامیہ کے مطابق جی 20 ممالک کے رہنماؤں نے سیاحت کے شعبے کی تیز، لچکدار، جامع اور پائیدار بحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا جو کورونا وائرس وبائی امراض سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے طاقتور گروپ G-20 کے سربراہی اجلاس میں کووڈ-19 کی ویکسینیشن کو عالمی سطح پر عوامی دلچسپی کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

رکن ممالک عالمی ادارہ صحت کی جانب سے محفوظ اور موثر قرار دئیے گئے کووڈ ویکسین کو ایک دوسرے کے یہاں اسے تسلیم کرنے کا انتظام کریں گے۔

یہ اطلاع جی-20 میں ہندوستان کے کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کانفرنس کے اختتام پر دی۔ کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

عالمی وبا کووڈ کے بعد جی-20 سربراہی اجلاس میں قائدین ایک جگہ جمع ہوئے۔ میزبان اٹلی کی زیر صدارت دو روزہ کانفرنس اتوار کے روز جی 20 کے روم اعلامیہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

جی 20 کا 2023 کا سربراہی اجلاس نئی دہلی میں بھارت کی صدارت میں منعقد ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details