فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یوروپ کے لیے پرامن راستہ تلاش کرنے کا اب بھی موقع ہے۔ Putin meets Macron to discuss Ukrainian crisis میکرون نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اب ہم سب کو یوروپ میں امن اور استحکام کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ ہمارے پاس اب بھی اس کے لیے موقع اور وقت ہے‘‘۔ Macron on Ukrainian Crisis
انہوں نے کہا کہ یوروپ سلامتی کے حوالے سے نئے حل شروع کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوروپی یونین کو صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے مخصوص اقدامات پر اتفاق کرنا چاہیے اور روس اور یوروپ کو سلامتی کی ضمانتوں پر مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس اور روس کے درمیان کچھ نکات ہیں اور وہ (مسٹر میکرون) اور مسٹر پوٹن یہ معلوم کرنے میں کامیاب ہوئے کہ یوکرین کے بارے میں ان کی پوزیشن کہاں ایک جیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوروپی یونین کو یوکرین کا تنازع حل کرنا چاہیے۔
میکرون نے کہا کہ "آنے والے دنوں میں، ہم یوکرین اور اپنے اجتماعی سلامتی کے مسئلے کے بارے میں دوبارہ فون پر بات کریں گے۔ ہم اعتماد کا ایک فریم ورک بنانا چاہتے ہیں جو ہمیں آگے بڑھنے کی اجازت دے"۔
وہیں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کے لیے کیف میں یوکرین قیادت کے ساتھ بات چیت کرنا مشکل ہو گا۔
پوتن نے پیر کو کہا’’کل... مسٹر صدر (فرانس کے) کے لیے کیف میں مشکل ہو گا... لیکن ہم نے اتفاق کیا کہ مشاورت کے بعد ہم مزید جاننے کے لیے یوکرینی قیادت سے بھی رابطہ کریں گے۔ ہم کوشش کریں گے کہ معلوم کریں کہ یوکرین کی موجودہ قیادت کیا چاہتی ہے اور کیا نہیں چاہتی۔ وہ کہاں جا رہی ہے۔ اس کی بنیاد پر ہم اپنے قدم آگے بڑھائیں گے۔"
قابل ذکر ہے کہ منگل کو امانوئل میکرون یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے بات چیت کے لیے کیف جا رہے ہیں۔