اردو

urdu

ETV Bharat / international

Footballer Paul Pogba on Hijab Row: فٹبالر پال پوگبا نے حجاب تنازعہ پر احتجاج کی ویڈیو شیئر کی - کرںاٹک حجاب تنازعہ

فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا نے انسٹاگرام پراسٹوری شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ہندوتوا کا ہجوم کالج میں حجاب پہننے والی مسلم لڑکیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے Paul Pogba on Hijab Row۔ اس سے پہلے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹویٹ کرکے حجاب پابندی کو خوفناک قرار دیا تھا۔

French Footballer Paul Pogba shares video on hijab row, criticizing 'Hindutva mobs'
فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا نے حجاب تنازعہ پر کیا پوسٹ کیا؟

By

Published : Feb 11, 2022, 6:22 PM IST

کرناٹک کے اڈوپی کے ایک کالج سے شروع ہونے والا حجاب تنازعہ اب ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن یہ تنازعہ قومی ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی پہنچ گیا ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا نے اس تنازعہ پر انسٹا گرام میں ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔Paul Pogba on Hijab Row

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پال نے حجاب تنازعہ پر ایک وائرل ویڈیو پوسٹ کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا، ہندوتوا کا ہجوم حجاب پہننے پر کالج میں مسلم لڑکی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ پال کی اس کلپ کا آغاز لڑکوں کے ایک بڑے ہجوم سے ہوتا ہے جو زعفرانی اسکارف پہنے (یا لہراتے ہوئے) حجاب پہنے نوجوان لڑکیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کو گھیرے ہوئے ہیں اور نعرہ بازی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Malala Yousafzai Reacts To Karnataka Hijab Row: کرناٹک حجاب معاملہ پر ملالہ یوسف زئی کا ٹویٹ

فٹبالر پال پوگبا، ایک فرانسیسی شہری جس کی والدہ مسلمان ہیں، وہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2013 میں فرانس سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 2018 کے ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کروشیا کے خلاف فائنل میں بھی گول کیا تھا۔ وہ پریمیئر لیگ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور فرانسیسی قومی ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر سینٹر مڈفیلڈر کے طور پر کھیلتے ہیں۔

پال پوگبا حجاب تنازعہ کی طرف توجہ مبذول کرانے والے پہلے بین الاقوامی شخصیت نہیں ہے اس سے قبل نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی ٹویٹ کرکے حجاب پابندی کو خوفناک قرار دیا تھا۔

ملالہ یوسف زئی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "کالج ہمیں پڑھائی اور حجاب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور کر رہا ہے"۔ لڑکیوں کو حجاب میں اسکول جانے سے انکار کرنا خوفناک ہے۔ خواتین کا کم یا زیادہ پہننے پر اعتراض برقرار ہے۔ بھارتی رہنماوں کو مسلم خواتین کو پسماندگی میں ڈھکیلنے سے روکنا چاہیے۔Malala Yousafzai tweet on Karnataka hijab issue

ABOUT THE AUTHOR

...view details