فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 232200 نئے کیسز (French officials report over 206,000 cases) درج کیے گئے۔
یہ تعداد ملک میں اس انفیکشن کے آغاز کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ یومیہ کیسوں کی تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہاں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 9972800 ہو گئی ہے۔ جمعہ کو فرانس میں مسلسل تیسرا دن تھا، جب اس انفیکشن کے یومیہ کیسز کی تعداد 200000 سے زیادہ رہی۔
فرانس کی پبلک ہیلتھ ایجنسی (French Public Health Agency) کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 18 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 3543 انتہائی نگہداشت والی یونٹ (coronavirus patients in Intensive care unit) میں ہیں۔
علاقائی صحت ایجنسی ایلے-ڈی-فرانس نے اومیکرون سے متاثر مریضوں کے لئے انتہائی نگہداشت کے یونٹ کو بچانے کے مقصد سے سبھی اسپتالوں میں غیر ضروری سرجری ملتوی کرنے کا جمعہ کو حکم دیا۔