ناروے میں شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (ناٹو) کی فوجی مشقوں کے دوران جمعہ کو ایک امریکی ایم وی -22 اوسپرے طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں چار فوجیوں کی موت ہوگئی۔ ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ US Military Aircraft Crashes
جوناس گہر اسٹور نے کہا ’’ہمیں افسوسناک پیغام ملا ہے کہ کل رات امریکی طیارہ حادثے میں چار امریکی فوجیوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ فوجی ناٹو کی کولڈ ری ایکشن ملٹری ایکسرسائز میں حصہ لے رہے تھے۔
انہوں نے فوجیوں کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور ان کی فوجی یونٹ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
سی این این نے ناروے کی مسلح افواج کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کو، فوجی طیارہ شمالی ناروے کی نورڈلینڈ کاؤنٹی میں تربیتی مشن پر تھا۔ ایم وی -22بی اوسپرے طیارہ دوسری میرین ایکسپیڈیشنری فورس (ایم ای ایف) امریکی فوجی یونٹ کو سونپی گئی تھی وہ بھی فوجی مشق میں شامل ہوا تھا۔