روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک ٹرک روسی فوجی بس سے ٹکرا گیا جس میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور 42 دیگر زخمی ہوگئے ۔
روس سڑک حادثہ میں چار فوجی ہلاک، 42 زخمی روسی وزیر دفاع نے اس کی اطلاع دی۔
حکام نے بتایا کہ ماسکو کے قریب ٹریفک حادثے میں کم از کم چار روسی فوجی ہلاک اور 42 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔
روس سڑک حادثہ میں چار فوجی ہلاک، 42 زخمی وزارت دفاع نے بتایا کہ ایک ٹرک ڈرائیور اپنی گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا اور دارالحکومت کے شمال مغرب میں ایک شاہراہ پر فوجی بسوں کے قافلے سے ٹکرا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لبنان میں 11 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ
متاثرہ افراد میں سے دو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور دو دیگر نے ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
ماسکو خطے کے نائب گورنر نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر شہر کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
روسی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایک گاڑی کی خرابی کے بعد فوجی بسوں کا قافلہ رک گیا تھا اور ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔
روس سڑک حادثہ میں چار فوجی ہلاک، 42 زخمی وزارت نے بتایا کہ حادثے میں زخمی لوگوں کا علاج چل رہا ہے جس میں ایک ملازم کی حالت نازک ہے۔ علاقائی انتظامیہ کے مطابق، حادثے میں زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے۔