فرانس کی راجدھانی پیرس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ پیرس کے مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ یہ طیارہ کون اڑا رہاتھا۔ ہلاک شدگان کی شناخت بھی نہیں کی جاسکی ہے۔