چار یوروپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین نے مشرقی یروشلم میں نئے گھر تعمیر کرنے اور فلسطینی ڈھانچوں کو منہدم کرنے کے اسرائیل کے فیصلے کی سخت مذمت کی۔ EU CondemnsIsraeli Demolition of Palestinian Homes
بدھ کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں چاروں یورپی ممالک نے کہا کہ ہمیں مشرقی یروشلم میں 100 نئی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کی منصوبہ بندی کو آگے بڑھانے کے فیصلے پر تشویش ہے، جن میں گیوات ہماتوس اور ہار ہوما شامل ہیں۔ نئی ہاؤسنگ یونٹ مغربی کنارے کو مشرقی یروشلم سے الگ کریں گے اور دونوں ریاستوں کے درمیان مفاہمت کی راہ میں ایک اضافی رکاوٹ بنیں گے۔
انہوں نے اسرائیلی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ فلسطینی ڈھانچے کو تباہ Israeli Demolition of Palestinian Homes کرنے کا اپنا فیصلہ واپس لے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں مشرقی یروشلم East Jerusalem میں شیخ جراح میں ہونے والے حالیہ واقعے پر بھی تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور یورپی یونین کی شدید تنقید کے باوجود اسرائیل نے 3130 مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا