اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وبا پر قابو پانے کےلیے غریبوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری - سیاہ فام برادری

برٹس میڈیکل جرنل میں شائع ایک مضمون کے مطابق محققین نے کہا ہے کہ کورونا وبا غربت کے ساتھ ملکر ’کامل طوفان‘ کا روپ اختیار کرچکی ہے۔

Focus on poor, improve overall healthcare to combat COVID-19: Researchers
کورونا وبا پر قابو پانے کےلیے غریبوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری

By

Published : Jun 13, 2020, 8:29 PM IST

مضمون میں وبا کو ’عمومی بیماری‘ سے بھی تعبیر کیا گیا ہے، محققین میں کولمبیا میلما اسکول کی نینا شوالبے، سپارک اسٹریٹ اڈوائزر سوسانا لیتھیماکی اور میکسیکو یونیورسٹی کے جوان پابلوگوٹریز شامل ہیں۔

مصنفین کے مطابق قبل ازیں موٹاپا کے شکار افراد، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس سے متاثرہ افراد کو کوویڈ سے زیادہ خطرہ تھا کیونکہ اس وبا سے ان کی جان کو زیادہ خطرہ لاحق تھا

امریکہ کے اعداد و شمار سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جہاں سیاہ فام برادری کی آبادی 18 فیصد ہیں وہیں اس بیماری سے مرنے والوں میں ان کا تناسب 33 فیصد بتایا گیا ہے۔

مصنفین نے مزید بتایا کہ کورونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات جیسے لاک ڈاون اور معاشرتی دوری جیسے عوامل نے غریبوں کی صحت خدمات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ غریبوں میں غذا کی عدم دستیابی، بیروزگاری کا خدشہ اوراموات کی شرح میں راست اضافہ سے صورتحال کی ابتری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے خلاف اقدامات میں کمزور افراد کو خاص توجہ دینی چاہئے تھی لیکن ایسا نہیں ہوا اور پوری آبادی پر توجہ مرکوز کی گئی جو وسائل کی غلط تقسیم کا سبب بنا۔ انہوں نے وبا پر قابو پانے کےلیے غریبوں کو معاشی مدد فراہم کرنے کی بھی شفارش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details