اردو

urdu

روس: شہر کالمیکیا میں خوفناک سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

By

Published : Oct 24, 2021, 10:45 AM IST

روس کے شہر کالمیکیا میں سڑک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

five people were killed in a road accident in russia
روس: شہر کالمیکیا میں خوفناک سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

روس کے جمہوریہ کالمکیا میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ایمرجنسی حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

حکام نے آج یہاں بتایا کہ جمہوریہ کالمکیا میں ایک شاہراہ پر مقامی وقت کے مطابق صبح 02:40 بجے ایک ٹرک اور ایک مسافر بس آپس میں ٹکرا گئیں۔ روس کی ہنگامی وزارت کی مقامی شاخ سے موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق اس آمنے سامنے تصادم میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تو وہیں اس حادثے میں کم از کم سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رجب طیب اردوان نے 10 غیرملکی سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کا حکم دے دیا



یہ بس روسی جمہوریہ داغستان کے دارالحکومت ماخچکالا سے سینٹ پیٹرزبرگ جا رہی تھی جس میں کل 28 مسافر سوار تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details