اردو

urdu

ETV Bharat / international

ناروے میں تیر کمان سے حملے میں پانچ افراد ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو

پولیس کے مطابق مشتبہ مجرم شہر میں گھومتا ہوا لوگوں پر کمان سے تیر چلا رہا تھا۔ اسے گرفتار کر لیا گیا اور حملے کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔

Five people killed and two injured in a bow and arrow attack in norway
ناروے میں تیر کمان سے حملے میں پانچ افراد ہلاک

By

Published : Oct 14, 2021, 7:54 AM IST

ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے قریب بدھ کے روز تیر اور کمان سے لیس ایک شخص نے کئی افراد کو ہلاک اور دیگر کو زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ناروے کے براڈکاسٹر این آر کے کے مطابق بدھ کی رات ایک پریس کانفرنس میں کانگس برگ کے پولیس سربراہ اویند آس نے کہا کہ "اس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی ہلاک بھی ہوئے ہیں۔''

یہ بھی پڑھیں: ناروے میں تودے گرنے سے سات افراد ہلاک، امدادی کاروائیاں جاری

تیر کمان سے حملے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ مجرم شہر میں گھومتا ہوا لوگوں پر تیر چلا رہا تھا۔ اسے گرفتار کر لیا گیا اور حملے کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details