روس میں اُرال پہاڑی علاقے کے قریب شہر میں ایک چھوٹے ہوٹل میں گرم پانی کے پائپ کے پھٹ جانے کے بعد وہاں جمع گرم پانی کی زد میں آکر پانچ افراد کی موت ہوگئی اور دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔
علاقائی تفتیشی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ علیٰ الصباح ہوا اور گرم پانی ان پائپوں سے نکل کر ہوٹل میں بھر گیا۔