روس کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے مقابلہ اور موثر علاج کے لیے تیار کردہ ویکسین کی پہلی کھیپ ملک کے مختلف خطوں میں تقسیم کے لئے بھیجی گئی ہے۔
بیان کے مطابق روس کے قومی وبائی تحقیقی مرکز گیمیلیا کے ذریعہ تیار یہ ویکسین کا نام 'اسپوتنک فائیو' ہے۔ جو روس کے مختلف علاقوں میں بھیج دی گئی ہے۔
اس سے ملک میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔ یہ ویکسین پہلے ان لوگوں کو لگائی جائے گی جن کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے۔