اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم

پانچ جماعتوں پرمشتمل مخلوط حکومت کی قیادت فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کررہی ہے، وزیر اعظم انٹی رینی کے استعفیٰ کے بعد 34 سالہ وزیر ٹرانسپورٹ سانا مارین کو نیا وزیراعظم منتخب کیاگیا ہے۔

By

Published : Dec 10, 2019, 11:17 AM IST

Updated : Dec 10, 2019, 11:50 AM IST

سانا مارین دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن گئیں
سانا مارین دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن گئیں

فن لینڈ کی وزیر اعظم رینی نے کچھ دن پہلے اعتدال پسند اتحادی جماعت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے عہدہ اس وقت چھوڑا جب ان کے خلاف محکمہ ڈاک کے ملازمین نے ہڑتال شروع کی تھی۔

میرین نے پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں معمولی کامیابی کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے میں ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشترکہ حکومتی پروگرام ہے، جو حکمراں اتحاد کی یکجہتی کی بنیاد ہے،چھ ماہ قبل تشکیل پانے والا یہ اتحاد رینی کے استعفے کے بعد اپنے سابقہ پروگرام پر کام جاری رکھنے پر قائم ہے۔

موجودہ حالات میں فن لینڈ میں قیادت کی تبدیلی پریشانی کا باعث ہے۔ فن لینڈ موجودہ یورپی سیشن کا صدر ہے اور اسے یورپی بلاک کا بجٹ بھی تیار کرنا ہے۔

اب دیکھنا ہے کہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد اس سمت میں کیا قدم اٹھایا جاتا ہے۔

Last Updated : Dec 10, 2019, 11:50 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

id

ABOUT THE AUTHOR

...view details