برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بچوں کو یقین دلایا کہ اس کرسمس میں انھیں فادر کرسمس تحائف پیش کریں گے۔
آٹھ سالہ بچے کے ایک خط کے جواب میں برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک بھر کے بچوں کو یقین دلایا کہ فادر کرسمس اس کرسمس کی تیاری کر رہے ہیں اور وو انھیں کرسمس کے تحائف پیش کریں گے۔
جانسن نے ٹویٹ کیا 'میرے پاس اس بارے میں بہت سارے خطوط آئے ہیں، لہذا میں ماہرین سے بات کرچکا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ فادر کرسمس اس کرسمس کی تیاری کر رہے ہیں اور اس کرسمس کے تحائف پیش کریں گے'۔
اپنے ٹویٹ میں برطانیہ کے وزیر اعظم نے مونٹی نامی آٹھ سالہ لڑکی کے ہاتھ سے لکھے ہوئے خط کی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔
آٹھ سالہ لڑکی کے ہاتھ سے لکھے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ 'میں آٹھ برس کی ہوں اور میں حیرت میں ہوں کہ کیا آپ اور آپ کی حکومت نے سانتا کے بارے میں سوچا ہے؟ اب کرسمس آرہا ہے'۔
مونٹی نے اپنے خط میں مزید لکھا 'اگر ہم کوکیز کے ذریعہ ہینڈ سینی ٹائزر کرنا چھوڑ دیں تو وہ آسکے گا؟ یا وہ اپنے ہاتھ دھوئے گا؟ میں سمجھتا ہوں کہ آپ بہت مصروف ہیں لیکن کیا آپ اور سائنسدان برائے مہربانی اس کے بارے میں بات کرسکتے ہیں؟'
جانسن نے بھی اس خط کا اپنا جواب پوسٹ کیا، جس میں کہا گیا ہے 'پیارے مونٹی! آپ کے خط کا بہت بہت شکریہ!! جس سے یہ اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا فادر کرسمس رواں برس کورونا وائرس کے باوجود تحائف پیش کرنے کے قابل ہو جائے گا'۔
اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ دوسرے لاکھوں دوسرے بچے بھی یہی سوال کر رہے ہیں، انہوں نے کہا 'فادر کرسمس تیار ہے اور وہ آنے والے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ بشرطیکہ فادر کرسمس اپنے معمول کے مطابق ذمہ دارانہ سلوک کرے اور تیزی سے اور محفوظ طریقے سے کام کرے تو اس کی (مونٹی) کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا'۔
'کوکیز کے ذریعہ ہینڈ سینیٹائزر چھوڑنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دینے کے لئے ایک بہترین آئیڈیا ہے اور خود ہی اسے استعمال کرنا اور اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھونا بالکل ایسی ہی چیز ہے جس سے آپ اور آپ کے دوست محفوظ رہیں گے'۔