اردو

urdu

ETV Bharat / international

برطانیہ: ہر فرد کو فیس ماسک پہننا لازمی

24 جولائی سے برطانیہ میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 100 پاؤنڈ کاجرمانہ عائد کیا جائے گا۔

By

Published : Jul 14, 2020, 9:19 AM IST

Updated : Jul 14, 2020, 12:37 PM IST

چوبیس جولائی سے برطانیہ کی دکانوں میں ماسک پہنا لازمی
چوبیس جولائی سے برطانیہ کی دکانوں میں ماسک پہنا لازمی

برطانیہ کی حکومت نے پیر کو اعلان کیا کہ 24 جولائی سے ملک بھر کی دکانوں میں خریداری کرنے آئے خریدار اور دکان کے سارے اسٹاف کو فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

چوبیس جولائی سے برطانیہ کی دکانوں میں ماسک پہننا لازمی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق، 15 جون سے ہی برطانوی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

"ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ کسی بھی عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے سے افراد اور ان کے آس پاس کے افراد کو کورونا وائرس سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔ وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ لوگوں کو دکانوں میں ماسک پہننا لازمی کیا جائے گا اور ہم اسے 24 جولائی سے لازمی قرار دے دیں گے۔ ''

انگلینڈ میں پولیس کے ذریعہ ان اقدامات کو نافذ کیا جائے گا اور جو بھی اس کو نظرانداز کرے گا اسے 100 پاؤنڈ، 125 ڈالر تک جرمانہ بھرنا ہوگا۔

اب تک، برطانیہ کے محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 2،90،000 سے زیادہ معاملات درج کئے گئے ہیں۔، جن میں 45،000 اموات شامل ہیں۔

Last Updated : Jul 14, 2020, 12:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details