اردو

urdu

ETV Bharat / international

یوروپی یونین نے میانمار کی فوج اور کمپنیوں کے خلاف پابندیوں میں توسیع کردی - ای ٹی وی بھارت اردو

میانمار کی معیشت پہلے ہی بحران کا شکار ہے اور یکم فروری کی بغاوت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں اور کورونا وائرس کی وبا نے اس کو مزید متاثر کیا ہے۔

myanmar
myanmar

By

Published : Apr 20, 2021, 5:59 PM IST

یوروپی یونین (ای یو) نے میانمار میں فوج کے ذریعہ جمہوری حکومت کا تختہ پلٹ کر حکومت پر قبضہ کرنے کے بعد میانمار میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کے لئے علاقائی اجلاس سے قبل فوج کے رہنماؤں اور فوج کے زیر کنٹرول کمپنیوں کے خلاف اپنی پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔

یوروپی یونین کونسل کی نئی پابندیوں میں 10 افراد اور فوج کے زیر کنٹرول دو کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان پر پہلے ہی امریکہ، برطانیہ اور دیگر حکومتوں نے پابندی عائد کی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان اقدامات کا کوئی اثر پڑے گا جہاں فوج حزب اختلاف پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں کو تیز کررہی ہے۔

میانمار کی معیشت پہلے ہی بحران کا شکار ہے اور یکم فروری کی بغاوت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں اور کورونا وائرس کی وبا نے اس کو مزید متاثر کیا ہے۔

یورپی یونین نے کہا کہ جن لوگوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اب ان کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔ یونین کے مطابق یہ لوگ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو پامال کرنے، جابرانہ فیصلوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے لئے ذمہ دار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details