اردو

urdu

ETV Bharat / international

EU Bans RT and Sputnik: یورپی یونین نے آرٹی اور اسپوتنک پر پابندی لگا دی - یورپی یونین میں روسی نیوز چینل پر پابندی

یوکرین کے متعلق غلط معلومات دینے کے الزام میں یورپی یونین نے آر ٹی براڈکاسٹر اور اسپوتنک پر پابندی عائد کردی ہے۔ EU bans RT and Sputnik وہیں گوگل نے روسی آر ٹی براڈکاسٹر اور اسپوتنک نیوز ایجنسی سے تعلق رکھنے والی تمام موبائل ایپس پر پابندی لگا دی ہے۔ Russia Ukraine War

EU bans RT and Sputnik over Ukraine disinformation
یورپی یونین نے آر ٹی اور اسپوتنک پر پابندی لگا دی

By

Published : Mar 2, 2022, 9:05 PM IST

Updated : Mar 2, 2022, 10:54 PM IST

27 ممالک کے بلاک یورپی یونین (ای یو) نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے خلاف رشیا ٹوڈے (آر ٹی) اور خبررساں ایجنسی اسپوتنک کی نشریات اور ترسیل پر پابندی لگا دی ہے۔ یورپی یونین نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔EU Bans RT and Sputnik

یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ "صورتحال کی حساسیت کے پیش نظر اور یوکرین کو غیر مستحکم کرنے والے روس کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں، یہ پابندی ضروری اور بنیادی حقوق اور آزادیوں کے مطابق ہے۔ احتیاطی تدابیر کے تحت رشیا ٹوڈے اور اسپوتنک کی نشریات پر پابندی لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں"۔Russia Ukraine War

بیان میں کہا گیا کہ پابندی کا اطلاق تمام چینلز، جیسے کیبل، سیٹلائٹ، آئی پی ٹی وی، پلیٹ فارم، ویب سائٹس اور ایپس پر ہوگا۔ آر ٹی اور اسپوتنک سے متعلق تمام متعلقہ لائسنس اور معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں، جس کے دائرے میں آر ٹی انگلش، آر ٹی یوکے، آر ٹی جرمنی، آرٹی فرانس، آرٹی اسپینش اور اسپوتنک شامل ہیں۔

وہیں گوگل نے بھی نے روسی آر ٹی براڈکاسٹر اور اسپوتنک نیوز ایجنسی سے تعلق رکھنے والی تمام موبائل ایپس پر پابندی لگا دی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:

EU on Russia: یوروپی یونین کا روس پر نئی شدید پابندیوں کا اعلان


یہ فیصلہ امریکی کمپنی کی جانب سے منگل کو یوکرین میں خصوصی مہم کے مدنظر تمام روسی نیوز چینل سے منسلک یوٹیوب چینلز پر پابندی لگانے کے بعد کیا گیا ہے۔

روس سے منسلک نیوز چینلوں کو فیس بک (میٹا) اور دیگر آئی ٹی کمپنیوں نے نشانہ بنایا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2022, 10:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details